اسامہ ستی کیس میں گرفتار پانچوں پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع

ہفتہ 23 جنوری 2021 14:25

اسامہ ستی کیس میں گرفتار پانچوں پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی عدالت نے اسامہ ستی کیس میں گرفتار پانچوں پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تھانہ رمنا پولیس نے گرفتار پولیس اہلکاروں مدثر اقبال، شکیل احمد، محمد مصطفی، سعید احمداور افتخار احمد کوریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کمپلیکس میں چھٹی ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ سلیمان بدرکی عدالت پیش کیاگیا، جہاں فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ خون کے نمونہ جات اور اسلحہ کی لیبارٹری رپورٹ کے علاوہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی ابھی نہیں ملی، استدعا ہے کہ ریمانڈ میں توسیع کی جائے، جس پر عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ہدایات کی کہ دو روزبعدملزمان کو انسداد دہشتگردی کی متعلقہ عدالت پیش کیاجائے، ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں ضلع کچہری لایاگیا جہاں موجود مقتول اسامہ ستی کے لواحقین نے پرامن احتجاج کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں