پاکستان کو ایل این جی کے 2 فوری متبادل ٹینڈرز کم قیمت پر مل گئے

نیا ایل این جی کارگو پہلے کارگو سے 22 فیصد کم قمیت پر خریدا گیا۔ ترجمان وزارت پٹرولیم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2021 15:58

پاکستان کو ایل این جی کے 2 فوری متبادل ٹینڈرز کم قیمت پر مل گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2021ء) : عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کو ایل این جی کے دو فوری متبادل ٹینڈرز کم قیمت پر مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا کہ نیا ایل این جی کارگو پہلے کارگو سے 22 فیصد کم قمیت پر خریدا گیا۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق دو غیر ملکی سرکاری کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ ہفتے سپلائی ڈیفالٹ ہونا پاکستان کے لیے باعث رحمت ثابت ہوا۔

قدرتی گیس ایل این جی کے دو فوری متبادل ٹینڈرز عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باعث کم قیمت پر مل گئے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ فوری ٹینڈر میں 9.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سے کم بولی لگائی گئی۔ قطر ایل این جی سے 8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی لگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع کے مطابق جاپان کے انرجی ریگولیٹر کی جانب سے اسپاٹ مارکیٹ سے باہر نکلنے اور جنوبی کوریا کی جانب سے اضافی گیس نہ خریدنا۔

ایل این جی مارکیٹ کے گرنے میں کے دو اہم عوامل ہیں۔ اس وقت یورپی اور مشرق بعید میں درآمد کنندگان فی ایم ایم بی ٹی یو کے بالترتیب 7.5 اور 8.2 ڈالر ادا کر رہے ہیں۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ سال اکتوبر تک ایل این جی کی قیمتیں اگلے سال اکتوبر تک مزید کم ہوکر 5 سے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا برنٹ کے 10 سے 12 فیصد ہوجائیں گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بین الاقوامی کمپنیوں نے فروری کے لیے بڈنگ کے باوجود ایل این جی سپلائی کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث ملک میں گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ اور بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی مہنگی ہونے کے بعد ریاستی ادارے بھی گیس درآمد کرنے سے معذوری کا اظہار کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں