کنولی ریسٹورنٹ کے سامنے احتجاجی طور پر مشاعرہ کا اعلان ہوتے ہی ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 19:22

کنولی ریسٹورنٹ کے سامنے احتجاجی طور پر مشاعرہ کا اعلان ہوتے ہی ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا
اسلام آباد(رپورٹ عمر جنجوعہ، اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جنوری 2021ء) کنولی ریسٹورنٹ کے سامنے احتجاجی طور پر مشاعرہ کا اعلان ہوتے ہی ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)



تفصیلات کے مطابق کنولی ریسٹورنٹ میں دو خواتین مالکان کا اپنے ہی مینجر کا انگریزی زبان کو بنیاد بنا کر تضحیک کرنا مہنگا پڑ گیا، چند دنوں سے سوشل میڈیا میں صارفین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر کنولی بائیکاٹ کی باقاعدہ مہم چلائی گئی۔

اس کے پیش نظر سوشل میڈیا کے چند نوجوانوں نے احتجاجی طور کنولی کے سامنے اردو مشاعرہ کا اعلان کیا۔ عوامی سخت ردعمل کے بعد انتظامیہ ریسٹورنٹ بند کر کے رفو چکر ہو گئیں۔ مشاعرہ کے لیے بڑی تعداد میں نوجوانوں کنولی کے سامنے پہنچنا شروع ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں