اپوزیشن سے مشاورت چور سے مشاورت ،شیریں مزاری

اپوزیشن کے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی پرتحفظات مستردکرتے ہیں، ٹوئٹ

ہفتہ 23 جنوری 2021 21:55

اپوزیشن سے مشاورت چور سے مشاورت ،شیریں مزاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپوزیشن کے براڈشیٹ تحقیقاتی کمیٹی پرتحفظات مستردکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے مشاورت ایسی ہے جیسے چور سے مشاورت کی جائے گی،ہمیشہ اپوزیشن روتی رہے گی ،تحقیقات منطقی انجام تک پہنچے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن چلارہی کیونکہ ان کے لیڈرز کی چوری عوام کے سامنے آرہی ہے ، اپوزیشن روتی رہے ،حکومت براڈ شیٹ کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

اپوزیشن وہ جج نہیں چاہتی، جو ان کی لوٹ مار کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہو لیکن سابقہ حکومتوں میں نقصان کے حقائق عوام کے سامنے آنا ضروری ہیں ، اپوزیشن سے منظوری لینے کا مطلب چورسے اسکی مرضی کے جج کا پوچھناہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں