اس سال گرمی کی چھٹیاں کم کریں گے ، شفقت محمود

اس بار فیصلہ کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہوگا ، اس سلسلے میں تمام تعلیمی بورڈز پر عزم ہیں کہ مئی یا جون میں امتحانات کرا سکتے ہیں ، وفاقی وزیر تعلیم کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 24 جنوری 2021 19:41

اس سال گرمی کی چھٹیاں کم کریں گے ، شفقت محمود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جنوری2021ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں کوکم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس بار فیصلہ کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہوگا ، اس سلسلے میں تمام تعلیمی بورڈز پر عزم ہیں کہ مئی یا جون میں امتحانات کرا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس سال گرمیوں کی چھٹیاں کم کی جائیں گی ، کیوں کہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی طویل عرصے تک تعلیمی ادارے بند رہے ، جب کہ اسکول کھلنے کے بعد سے بھی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں ، پہلےبھی ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےوالےاسکولوں کوبندکردیاتھا اب بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔

اسی حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال کسی صورت بچوں کوبغیرامتحان پرموٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ ہرحال میں امتحانات ہوں گے ، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بچوں کوبغیرامتحان پرموٹ کیا گیا لیکن اس سال کسی صورت بچوں کو بغیر امتحان پرموٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ اس سال امتحان ہرحال میں ہوں گے ، تاہم اگر سلیبس بچوں کو پڑھانے کیلئے اگر امتحانات آگے کرنا پڑیں توکرلیں۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ جب تعلیمی ادارے بند ہوں تومشکل ہے کہ 60 فیصد سلیبس بھی پڑھایا جاسکے، جو60 فیصد سلیبس طے ہے ، وہ بچوں کو بہترانداز میں پڑھایا جائے ، چاہے اس کے لیے امتحانات میں تاخیرہی کیوں نہ کرنی پڑے لیکن امتحانات جلد بازی میں نہیں کرانے چاہئیں ، امتحانات مئی کے آخر یا جون کے اسٹارٹ میں ہونا تھے ، اگربچوں کا سلیبس مکمل نہیں ہوتا توامتحان لینا زیادتی ہوگی ، ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کا معیار جانچنے کیلئے ہمارے پاس کچھ ہو۔   

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں