فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، وزیراعظم

حیرت ہے سرکاری زمینوں کا قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے،سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے، حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں، عمران خان کا اجلاس سے خطاب

پیر 25 جنوری 2021 15:46

فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور حکومتی رہنماؤں کو براڈشیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا ہے خلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔

بتایاگیاکہ لاہور میں کھوکھر برادارن سے 38 کنال کی قیمتی اراضی واگزار کرلی ہے، گورانوالہ میں خرم دستگیر کے پٹرول پمپ سے بھی قبضہ واگزار کرالیا گیا۔بتایاگیاکہ قبضہ واگزار کرکے گجرانوالہ میں فیملی پارک بنادیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حیرت ہے سرکاری زمینوں کا قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو (ن) لیگ کی سرپرستی حاصل رہی، سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے، اور حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ میں ہمارا دامن صاف ہے، اپوزیشن نے جو گھڑا کیسی کیلئے کھودا اس میں خود گرگئی،ہم نے ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ حاصل نہیں کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا، براڈشیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پروپیگنڈا کر کے حقائق چھپا لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی ۔الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیسز پر فرخ حبیب اور براڈشیٹ پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ براڈشیٹ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، براڈشیٹ کیس میں فائدہ اٹھانے والے تمام عناصر کو بے نقاب کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں