وزارت آئی ٹی اور سی ڈی اے کا اسلام آباد میں آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے مزید کام کرنے پر اتفاق

موجودہ انڈسٹریز بنا اضافی چارجز آئی ٹی سروسز شروع کرسکتی ہیں،کسی بھی صنعتی مقام کو آئی ٹی کمپنی/پارک میں ضم کیا جاسکے گا، سید امین الحق

پیر 25 جنوری 2021 15:46

وزارت آئی ٹی اور سی ڈی اے کا اسلام آباد میں آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے مزید کام کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ موجودہ انڈسٹریز بنا اضافی چارجز آئی ٹی سروسز شروع کرسکتی ہیں،کسی بھی صنعتی مقام کو آئی ٹی کمپنی/پارک میں ضم کیا جاسکے گا۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی زیر صدارت سی ڈی اے و دیگر حکام کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد انڈسٹریل ایریا میں آئی ٹی انڈسٹریز کے قیام کیلئے انقلابی فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہاکہ موجودہ انڈسٹریز بنا اضافی چارجز آئی ٹی سروسز شروع کرسکتی ہیں،کسی بھی صنعتی مقام کو آئی ٹی کمپنی/پارک میں ضم کیا جاسکے گا۔ امین الحق نے کہاکہ آئی ٹی ایکسپورٹ 6 ماہ میں 958 ملین ڈالرز تک جا پہنچی ہیں،ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کو سہولیات دیئے بغیر کام نہیں بنے گا۔ سی ڈی اے حکام نے بتایاکہ آئی نائن اور آئی ٹین انڈسٹری ایریا کو خصوصی مراعات دی گئی ہیں،پارکنگ پلازہ کی تعمیر، صنعتی کرائے اور دیگر سہولیات میں نمایاں مراعات دی جائیں گی۔وزارت آئی ٹی کے ساتھ مل کر سی ڈی اے کا اسلام آباد میں آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے مزید کام کرنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں