کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کو تیز ہواؤں کے باعث روک دیا گیا

علی سدپارہ کی ٹیم نے رات کیمپ تھری پر گزاری، ٹیم نے کیمپ تھری پر طوفانی ہواؤں کا سامنا کیا

پیر 25 جنوری 2021 15:46

کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کو تیز ہواؤں کے باعث روک دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) کے ٹو سر کرنے کے مشن پر گامزن پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ اور اٴْن کے بیٹے کی جانب سے بغیر آکسیجن کے کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے،علی سدپارہ کی ٹیم نے رات کیمپ تھری پر گزاری، ٹیم نے کیمپ تھری پر طوفانی ہواؤں کا سامنا کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث کوہ پیمائی روکنی پڑی، ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا،کوہ پیماؤں کیٹریکرز بند رہے۔علی سدپارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں بتایا کہ شدید موسم خرابی کے باعث سب ٹیم ممبرز واپس بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں ! الحمداللہ ہم سب بالکل خیریت سے ہیں ! ہمیں اپنی دٴْعاؤں میں یاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں