شہر یار آفریدی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو

بھارت کی ہندوتوا سرکار نے اپنی غلط پالیسیوں کے سبب سیکولر بھارت کا تشخص خاک میں ملا دیا ہے ،مخدوم شاہ محمود قریشی کی گفتگور

پیر 25 جنوری 2021 17:25

شہر یار آفریدی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہر یار آفریدی نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کی ہندوتوا سرکار نے اپنی غلط پالیسیوں کے سبب سیکولر بھارت کا تشخص خاک میں ملا دیا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پلوامہ ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ،بھارت میں موجود اقلیتیں بالخصوص عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت،مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے ڈوزئیر کے ذریعے، بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پشت پناہی کے ٹھوس شواہد پوری دنیا کے سامنے رکھے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ یورپی پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ سمیت اہم بین الاقوامی فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جاری ہے ،نئی امریکی انتظامیہ کو ساری صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہر یار آفریدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور 80 لاکھ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف موثر آواز اٹھانے اور ہندوستان کی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں