ترک سفیر مصطفی یرداکل کی پیر نور الحق قادری سے ملاقات ،پاک ترک تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو

پیر 25 جنوری 2021 17:26

ترک سفیر مصطفی یرداکل کی پیر نور الحق قادری سے ملاقات ،پاک ترک تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) ترک سفیر مصطفی یرداکل نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے پاک ترک تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسلم امہ کے درمیان اتحاد ، بھائی چارے اورتعاون کے فروغ پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پاکستان اور ترکی ہر موسم کے ساتھی ہیں، ترکی کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسلام اور امن کی سربلندی کیلئے ترکی کی قربانیوں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں