استعفے بھی دیں گے، لانگ مارچ بھی ہو گا، کسی کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے.مریم نواز

پیپلزپارٹی کے حکومت سے رابطوں کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز‘مناسب وقت کا انتظار کررہے ہیں.نون لیگی راہنماءکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 جنوری 2021 18:33

استعفے بھی دیں گے، لانگ مارچ بھی ہو گا، کسی کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے.مریم نواز
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2021ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفے بھی دیں گے، لانگ مارچ بھی ہو گا، کسی کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے، مناسب وقت کا انتظار کریں گے، حکومت مذاکرات کیلئے اپوزیشن کی منتیں کر رہی ہے، جتنے مرضی رابطے کر لیں حکومت مزید نہیں چل سکتی ہے. پارلیمنٹ ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ 2021 الیکشن کا سال ہے ، یہ سال سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کا سال ہے تاہم انہوں نے استعفوں اور لانگ مارچ کے لیے کسی تاریخ کا اعلان کرنے سے گریزکیا.

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ نااہل حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے، عوام کو معلوم ہے کہ حکومت ملک کو یہاں تک لانے کی مجرم ہے مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ ہوگا اور ستعفے بھی آئیں گے موجودہ حکومت کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے خوشی ہے کہ آج مسلم لیگ نون نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے جبر اور زیادتیوں کے باوجوداراکین اجلاس میں شریک ہوئے ہماری پارٹی نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے.

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات سے متعلق حکومتی دعوﺅں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پر دم نکلے، پی ڈی ایم سے متعلق ان کی خواہش ہوسکتی ہے سینیٹ انتخابات جب نزدیک آئیں گے تو اس کی حکمت عملی بنے گی حکمران ہر طریقہ آزما چکے ہیں، وہ نون لیگ اور پی ڈی ایم کو توڑ نہیں سکے.

مریم نواز نے کہا کہ جن قوتوں کو ہم سیاست اور سیاسی میدان سے نکالنا چاہتے ہیں وہ دور رہیں گے پی ڈی ایم میں حکمت عملی طے ہوگی پاکستان پیپلز پارٹی کی بیک ڈورڈپلومیسی کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ میں مفروضوں پر بات نہیں کرسکتی میاں نواز شریف کا بیانیہ ملکی ترقی کا بیانیہ ہے نواز شریف کا حکم ہے کہ حکومت کی نااہلی سے عوام کو آگاہ کریں. انہوں نے کہا کہ نیا نیب آرڈینیس نہیں لانے دیں گے جو نیب اپوزیشن کیلئے تھا اب حکمرانوں کیلئے بھی وہی رہے گا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ اس پر بات کی ہے کہ اس معاملے کو پی ڈی ایم میں لائیں گے نون لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران شہباز شریف اورخواجہ آصف کی تصاویر رکھ دی گئی تھیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں