حکومت کا خسارے کا شکار بجلی کی 4کمپنیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ

حیدرآباد اورسکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ جبکہ پشاوراور ٹرائبل سپلائی کمپنیاں خیبرپختونخواہ کودی جائیں گی، ان کمپنیوں میں بلوں کی عدم ادائیگی، بجلی چوری،بجلی کی ترسیل اور تقسیم جیسے نقصانات سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔ذرائع پاورڈویژن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جنوری 2021 18:44

حکومت کا خسارے کا شکار بجلی کی 4کمپنیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2021ء) وفاقی حکومت نے خسارے کا شکار بجلی کی 4 کمپنیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا، حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ جبکہ پشاور اور ٹرائبل سپلائی کمپنیاں خیبرپختونخواہ کو دی جائیں گی، ان کمپنیوں میں بلوں کی عدم ادائیگی، بجلی چوری،بجلی کی ترسیل اور تقسیم جیسے نقصانات سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خسارے کا شکار بجلی کی 4 کمپنیاں صوبوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کو دی جائے گی۔ پشاور اور ٹرائبل سپلائی کمپنیاں خیبرپختونخواہ کو دی جائیں گی۔پاورڈویژن کو معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں لے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہونے کے بعد کمپنیاں صوبوں کو دے دی جائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ ان کمپنیوں میں بجلی چوری، ترسیل اور بجلی تقسیم کے جیسے نقصانات سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی بھی بڑا مسئلہ ہے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 38.69 فیصد پر پہنچ گئے ہیں ۔ ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 16.19 فیصد ہیں۔ اسی طرح سندھ میں سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات36.27 فیصد ہیں۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 28.82 فیصد پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کردیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے فی یونٹ 15 روپے 30 پیسے کا ہوگیا ہے، موجودہ قیمت 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 200 ارب کا مالی بوجھ بڑھ جائے گا۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے 2019ء تک  کیپسٹی پیمنٹ227 ارب چھوڑا، اگر اس حساب سے بجلی کی قیمت بڑھاتے تو 2 روپے 61 پیسے فی یونٹ بنتا، لیکن اس وقت ہم نے صرف 23 پیسے اضافہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں