شیخ رشید کا نواز شریف کو انٹری سِلپ دینے کا اعلان

نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی توقع نہیں،پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں ،شہزاد اکبر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیر داخلہ

پیر 25 جنوری 2021 23:05

شیخ رشید کا نواز شریف کو انٹری سِلپ دینے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاسپورٹ منسوخی کے بعد پاکستان واپس آنا چاہیں تو انہیں انٹری سلپ جاری کردیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی توقع نہیں ہے، اگر وہ آنا چاہیں تو 16 فروری کو پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد بھی انہیں وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستانی سفارتخانے سے انٹری سلپ مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انہیں واپس پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور شہزاد اکبر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، لیکن اگر وہ 16 فروری کے بعد خود پاکستان آنا چاہیں تو میری ہدایت پر انہیں انٹری سلپ جاری ہوسکتی ہے، تاہم وہ اپنی مرضی سے ہی واپس آئیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں