اپوزیشن نیب اور ایف آئی اے کو ختم کرنا چاہتی ہے،شبلی فراز

جب ہم اقتدار میں آئے تو ملک دیوالیہ تھا،یہ حکمران موٹروے اور تعلیم پر کمیشن کھاتے رہے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 25 جنوری 2021 23:23

اپوزیشن نیب اور ایف آئی اے کو ختم کرنا چاہتی ہے،شبلی فراز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نیب اور ایف آئی اے کو ختم کرنا چاہتی ہے،ماضی میں جو قرضہ لیا گیا اس مقصد کیلئے حکمرانوں نے استعمال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف قوم کا بھگوڑا ہے،جب ہم اقتدار میں آئے تو ملک دیوالیہ تھا،یہ حکمران موٹروے اور تعلیم پر کمیشن کھاتے رہے ہیں،گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث بھی مہنگی ہوئی ہے،ن لیگ نے اپنے اقتدار کے آخری ایام میں ڈالرز کو مصنوعی سستا کرکے ملک کو نقصان پہنچایا،ان کے ذاتی ایجنڈے ہیں یہ اپنے کیسز ختم کرنا چاہتے ہیں،احتساب سے بچنا چاہتے ہیں،اپوزیشن جمہوریت اور ملکی استحکام میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں،اقتدار میں آکر عوام کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،قبضہ مافیا کی یہ سرپرستی کر رہے ہیں،اپوزیشن والوں سے پوچھیں کہ ان کے استعفے کہاں ہیں،لانگ مارچ بائیکاٹ دھرنے اور استعفے کدھر ہیں،سابق حکمرانوں کی سیاہ کاریوں کے باعث ملک کی حالت خراب ہے،30سالہ اقتدار میں انہوں نے ملک کو کس طرح پیرس بنایا ہے،30سالہ گند کو صاف کرنے میں مزید ٹائم لگے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں