وفاقی وزیر تعلیم نے آن لائن امتحانات کا عندیہ دے دیا

کچھ یونیورسٹیوں کےطلبہ آن لائن امتحانات کا مطالبہ کررہےہیں،ایچ ای سی کوکہاہےیونیورسٹیوں کےوائس چانسلرزسےرابطہ کیاجائے اور دیکھاجائے کہ خصوصی حالات میں کیاآن لائن امتحانات ممکن ہیں؟، شفقت محمود کا ٹوئٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 26 جنوری 2021 01:15

وفاقی وزیر تعلیم نے آن لائن امتحانات کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25 جنوری 2021ء) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کیلئےہایئرایجوکیشن کمیشن سےرابطہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ’’کچھ یونیورسٹیوں کےطلبہ آن لائن امتحانات کا مطالبہ کررہےہیں، یہ یونیورسٹیوں کا فیصلہ ہوگا کہ وہ کیا کرتے ہیں لیکن ایچ ای سی کوکہاہےیونیورسٹیوں کےوائس چانسلرزسےرابطہ کیاجائے اور دیکھاجائے کہ خصوصی حالات میں کیاآن لائن امتحانات ممکن ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کودیکھناہوگاکہ کیاان میں یہ تکنیکی صلاحیت ہے، کہ وہ تمام طلبا کا امتحان لے سکیں ؟کسی کوبھی پیچھےنہیں رہناچاہیے۔

یقینی بناناہوگاآن لائن امتحان سےگریڈزبڑھانےکیلئےغلط فائدہ نہ اٹھایاجائے ۔اچھاسوالنامہ ضروری ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ شام سے ٹوئٹر پر طلباء کی جانب سے آن لائن امتحانات کے لیے ٹرینڈ بنایا گیا تھا۔ طلباء کا مطالبہ تھا کہ اگر پڑھائی آن لائن کی ہے تو امتحان بھی آن لائن ہونا چاہیے۔ طلباء کے مطالبے پر اب وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے آن لائن امتحانات کا عندیہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں