وزیر اعظم کا فارن فنڈگن جیتنے بارے بیان ، پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

وزیراعظم کا کیس جیتنے کا دعویٰ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے، نیئر حسین بخاری کا بیان

منگل 26 جنوری 2021 13:50

وزیر اعظم کا فارن فنڈگن جیتنے بارے بیان ، پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وزیراعظم کے فارن فنڈنگ جیتنے سے متعلق بیان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کا کیس جیتنے کا دعویٰ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا بیان الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے، وزیراعظم نے کیس جیتنے کا دعوی کر کے اسکروٹنی کمیٹی کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ابھی تو کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی تو عمران خان نے جیت کا دعوی کن بنیادوں پر کیا ہی ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی جیت کے دعوی پر شدید تحفظات اور خدشات ہیں، الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان کے بعد اپنی پوزیشن واضح کرے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کیس کی اوپن سماعت پر بھی یوٹرن لے لیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں