عالمی تنظیمیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں ، وزیر خارجہ

بھارت میں مسلمان،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں،بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، مخدوم شاہ محمود قریش کا بیان

منگل 26 جنوری 2021 13:50

عالمی تنظیمیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں ، وزیر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں ،بھارت میں مسلمان،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں،بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے۔

بھارت کے یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منائے جانے کے موقع پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں ، آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ہے،کشمیری سراپاً احتجاج ہیں کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں، آج دلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سرکار کی منفی پالیسیوں کے باعث بھارت کی معیشت کی صورتحال بگڑ چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں،آج بھارت میں مسلمان،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں،بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت میں سیکولرازم دبتا ہوا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوء دکھائی دے رہی ہے، بھارت کے رویے سے، اس کیسارے پڑوسی نالاں ہیں،نیپال،چین،بنگلہ دیش سب کیساتھ بھارت کارویہ بدلاہواہے ۔وزیر خار نے کہاکہ بھارت اسی رویے کے باعث تیزی سے اپنے پڑوسی ممالک سے دور ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں