پی ڈی ایم کے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل ، جلسہ راولپنڈی کے بجائے مظفر آباد میں ہوگا

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ ، شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال

منگل 26 جنوری 2021 13:50

پی ڈی ایم کے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل ، جلسہ راولپنڈی کے بجائے مظفر آباد میں ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 5 فروری کے جلسے کا مقام تبدیل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ جلسے کا مقام تبدیلی کا فیصلہ مسلم لیگ نون کی درخواست پر کیا گیا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے بھی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں