وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس گروی رکھنے کی پیشکش

اگر یہ عملی گروی رکھنا نہیں ہوتا تو وزیراعظم ہاؤس گروی رکھ دیتے ہیں۔ وزیراعظم کی پیشکش

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 جنوری 2021 16:57

وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس گروی رکھنے کی پیشکش
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جنوری 2021ء) وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس گروی رکھنے کی پیشکش کی دی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےایف 9 پارک کو گروی رکھنے کی مخالفت کی۔اور اب ایف 9 پارک رکھنے کی بجائے اسلام آباد کلب گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کا بینہ اجلاس کے دوران ایف 9 پارک گروی رکھنے کے فیصلے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کے لیے بنایا گیا پارک گروی نہ رکھا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ پارک کو علامتی طور پر گروی رکھنے سے غلط تاثر گیا،عوام کے استعمال میں پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہئیے۔ سیکرٹری فنانس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف علامتی ہے، عملی طور پر فرق نہیں پڑتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ عملی گروی رکھنا نہیں ہوتا تو وزیراعظم ہاؤس گروی رکھ دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

۔واضح رہے کہ 2 روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت کو مالی مشکلات کے باعث بجٹ سپورٹ کیلئے پیسے کی ضرورت ہے، جس کے باعث وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے سب سے بڑے پارک ایف 9 کو گروی رکھ کر اجارہ سکوک بانڈ جاری کیا جائے ۔ ڈومیسٹک اینڈ انٹرنیشنل اجارہ سکوک بانڈز کے اجراء کیلئے 3بینکوں کا کنسورشیم مکمل کیا جاچکا ہے۔ سی ڈی اے نے این اوسی جاری کردیا، جس پر وزارت خزانہ نے سمری کابینہ ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں اجارہ سکوک بانڈز کے اجراء کیلئے جس میں پارک کو گروی رکھ کر 500 ارب تک قرض حاصل کیا جائے گا۔ اجلاس میں سمری کی منظور کے بعد قرض حاصل کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گروی رکھ کر500 ارب روپے کا قرض لیا جاچکا ہے،مئی 2020ء میں سرکاری بجلی کی کمپنیوں کو گروی رکھ کر 200 ارب قرض لیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں