پارک گروی رکھنے کا معاملہ ،معلوم ہے سکوک کیا ہوتا ہے ، وزارت خزانہ مستقبل میں کسی عوامی مقام گروی رکھنے کی

تجویز سے گریز کرے ، وزیراعظم وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے اور ویکسین خریدنے کے طریقہ کار کی بھی منظوری دے دی

منگل 26 جنوری 2021 18:02

پارک گروی رکھنے کا معاملہ ،معلوم ہے سکوک کیا ہوتا ہے ، وزارت خزانہ مستقبل میں کسی عوامی مقام گروی رکھنے کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کے معاملے پر کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے سکوک کیا ہوتا ہے ، وزارت خزانہ مستقبل میں کسی عوامی مقام گروی رکھنے کی تجویز سے گریز کرے ۔منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ایف نائن پارک کو گروی رکھنے پر بحث کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کیلئے بنائے جانے والے پارک کو گروی کیوں رکھا گیا ۔ سکرٹریر خزانہ کے مطابق پارک کو علامتی طور پر گروی رکھا گیا ،اسلامی سکوک بانڈز کیلئے کوئی اثاثہ گروی رکھنا پڑتا ہے وزیر اعظم نے کہ اکہ مجھے معلوم ہے سکوک کیا ہوتا ہے ، وزارت خزانہ مستقبل میں کسی عوامی مقام گروی رکھنے کی تجویز سے گریز کرے ۔

(جاری ہے)

وزراء نے رائے دی ککہ ایف نائن پارک کی جگہ اسلام آباد کلب کو گروی رکھا جائے ،وزارتِ خزانہ کی طرف سے ایف نائن پارک گروی رکھنے کی تجویز سے عوام میں حکومت کی کارکردگی پر تشویش پیدا ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر قرض لینے کی تجویز مسترد کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف نائن پارک کی جگہ اسلام آباد کلب کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ،وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کو سمری تیار کرنے پیش کرنے کی ہدایت کردی،کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ کابینہ کو بتایاگیا کہ کورونا کے باوجود ملکی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا، شرح نمو بہتری کی طرف جارہی ہے، نفٹ میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کی توسیع کی منظوری دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کی منظوری اور ویکسین خریدنے کے طریقہ کار کی بھی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیاکہ ویکسین کی قیمت خطے میں دیگر ممالک سے ذیادہ نہیں ہونی چاہیے،پرائیوٹ سیکٹر بھی کورونا ویکسین کی خریداری کرسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں