اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (کل) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے

منگل 26 جنوری 2021 18:02

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (کل) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (کل) بدھ کو وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،سوئی سدرن گیس کمپنی کوئی ماری گیس کے کنوئیں سے گیس فراہم کی جائے گی ،گوادر میں 300 میگا واٹ کے بجلی گھر سے بجلی کی خریداری کا معاملہ زیر غور آئے گا،یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی کی سپلائی جاری رکھنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈیلر مارجن سے متعلق سمری بھی زیر غور آئے گی،ٹیکسٹائل پالیسی برائے سال 2020 تا 2025 پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں