چین کے قونصل جنرل کا شہباز شریف کو تعریفی خط لمحہ افتخار ،یہ پاکستان کی تعریف ہے،مریم اورنگزیب

یہ خط ان کرداروں کے چہروں پر تھپڑ ہے جنہوں نے شہبازشریف پر بے بنیاد، جھوٹے اور سیاسی انتقام کے مقدمات بنائے،ترجمان مسلم لیگ (ن)

منگل 26 جنوری 2021 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چین کے قونصل جنرل کے شہبازشریف کو خط کو پاکستان کے لئے لمحہ افتخار قرار دے دیایہ شہبازشریف کی نہیں پاکستان کی تعریف ہے، ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے ،منگل کے روز مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں شہبازشریف کی شفافیت، دیانت، امانت اور محنت کی گواہی چین جیسا عظیم دوست بھی دے رہا ہے ،جب ہر شعبہ تنزلی وتباہی کا شکار ہے ، ایسے میں یہ خط ہر پاکستانی کے لئے فخر کی بات ہے،قوم موازنہ کرسکتی ہے کہ آج پاکستان کے طیارے اور اثاثے ضبط ہورہے ہیں، عالمی جگ ہنسائی جاری ہے،شہبازشریف جیل میں ہیں لیکن ان کی محنت، اخلاص اور دیانت کی گواہی دوست ممالک دے رہے ہیں ،یہ خط اس وجہ کو بیان کرتا ہے کہ شہبازشریف جیل میں کیوں ہیں انہیں کیوں گرفتار رکھا جارہا ہی نالائق، نااہل چور وزیراعظم کو ڈر ہے کہ ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کے سامنے اس کی کوئی حیثیت نہیں ،چین کی طرف سے شہبازشریف کی سی پیک کے لئے محنت کی گواہی آرہی ہے، دوسری طرف براڈ شیٹ میں سلیکٹڈ ٹولے کے ’کٹ‘، ’کمشن‘ اور ’شئیر‘ لیتے پکڑے جانے کے اعتراف سامنے آرہے ہیں ،یہ ہے وہ فرق جو نوازشریف، شہبازشریف اور آج کے جعلی چور حکمرانوں میں ہے ،یہ خط ان کرداروں کے چہروں پرزور دار تھپڑ ہے جنہوں نے شہبازشریف پر بے بنیاد، جھوٹے اور سیاسی انتقام کے مقدمات بنائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں