انصاف ہو تو 3 چیئرمین نیب جیل میں جائیں گے، شاہد خاقان عباسی

براڈ شیٹ کے تمام کاغذات عوام کے سامنے رکھے جائیں، لیگی رہنما کا مطالبہ

منگل 26 جنوری 2021 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انصاف ہو تو قومی احتساب بیورو (نیب) کے 3 چیئرمین جیل میں جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ براڈ شیٹ کے تمام کاغذات عوام کے سامنے رکھیں، جس سے بڑے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے، ایک شخص کے لیے معیار کچھ اور ہے جبکہ دوسرے کے لیے کچھ اور ہے، آٹے، چینی، ایل این جی میں اربوں روپے لوٹے گئے۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق جج کو براڈ شیٹ کمیشن کا سربراہ بنایا گیا ہے، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں انصاف ہو تو قومی احتساب بیورو کے 3 چیئرمین جیل میں جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں