اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی سی پیک اجلاس میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

وزارتیں سی پیک منصوبوں کی رفتار کو برقرار رکھیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ٹائم لائنز پر عمل کریں، اسد عمر

منگل 26 جنوری 2021 20:02

اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی سی پیک اجلاس میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی سی پیک اجلاس میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نے سی پیک کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔اجلاس کو صنعتی تعاون، توانائی، انفراسٹرکچر، گوادر، سائنس اور ٹیکنالوجی، سماجی و اقتصادی ترقی، زراعت، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے منصوبوں پر پیشرفت بارے بتایا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نیسی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اسد عمر نے کہاکہ سی پیک پاک چین اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے ترجیحی منصوبہ ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ وزارتیں سی پیک منصوبوں کی رفتار کو برقرار رکھیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ٹائم لائنز پر عمل کریں، صنعتی تعاون پر مرکوز سی پیک کا دوسرا مرحلہ باہمی فوائد میں نمایاں اضافہ کرے گا، حل طلب معاملات کے حل کیلئے متعلقہ وزارتیں اس فورم پر سفارشات لائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں