آصف زرداری صاحب نے مجھے بیٹی کی شادی میں بلایا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمن

بدھ 27 جنوری 2021 00:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو اپنی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں مدعو نہیں کیا۔

(جاری ہے)

صحافی نے مولانا فضل الرحمٰن سے استفسار کیا کہ مولانا آپ شادی میں شرکت کے لیے کراچی کب جارہے ہیں اس سوال پر پی ڈی ایم سربراہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جوابی سوال داغ دیا اور کہا کونسی شادی مولانا فضل الرحمٰن نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری صاحب نے مجھے بیٹی کی شادی میں بلایا ہی نہیں۔ان سے پوچھا گیا کہ سنا ہے بختاور بھٹو کی شادی میں بڑے بڑے لوگ شرکت کررہے ہیں مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم، البتہ میں وہاں مدعو نہیں ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں