سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر ترمیم ،ثابت ہوگیا صدر مملکت کا ریفرنس سے متعلق فیصلہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا، پیپلز پارٹی

ریفرنس کے بعد آئینی ترمیم کا فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ جلد بازی اور بوکھلاہٹ تھی، نیئر حسین بخاری کی گفتگو

بدھ 27 جنوری 2021 16:57

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر ترمیم ،ثابت ہوگیا صدر مملکت کا ریفرنس سے متعلق فیصلہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا، پیپلز پارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) حکومت کا سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرنے سے متعلق آئین میں ترمیم فیصلہ پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ صدر مملکت کا ریفرنس سے متعلق فیصلہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ریفرنس کے بعد آئینی ترمیم کا فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ جلد بازی اور بوکھلاہٹ تھی۔

انہوںنے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ سپریم کورٹ جانے کا حکومتی فیصلہ درست نہیں تھا،حکومت کا ریفرنس کے بعد آئینی ترمیم کا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے۔ انہوںنے کہاکہ قانون سازی اور آئین میں ترمیم صرف اور صرف پارلیمان کا کام ہے،حکومت کا سپریم کورٹ میں ریفرنس غلط فہمی اور قانون سازی سے لاعلمی کا نتیجہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں