گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدار ت کااجلاس ،پاک آسڑیا انسٹیٹیوٹ آف اپلائڈ سائنسز کے امتحانی نظام پر اطمینان کا اظہار

بدھ 27 جنوری 2021 17:19

گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدار ت کااجلاس ،پاک آسڑیا انسٹیٹیوٹ آف اپلائڈ سائنسز کے امتحانی نظام پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت پاک آسٹریا یونیورسٹی آف اپلائڈ سائینسز ہری پور کے بورڈ آف گورنرز کا تیسرا اجلاس بدھ کے روز پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم ٹاسک فورس کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم داؤد خان، ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیف الاسلام، ڈاکٹر ناصر علی خان پراجیکٹ ڈائریکٹر پاک آسٹریا یونیورسٹی ہری پور، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ سفیر احمد، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز مشرف خان سمیت بورڈ آف گورنرز کے دیگر اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں آسٹریا سے بذریعہ ویڈیو لنک آسٹرین پروفیسر ڈاکٹر یارل پیٹر، پروفیسر ڈاکٹر اینڈریس التمان اور ڈاکٹر سہیل نقوی ریکٹر سنٹرل ایشیا یونیورسٹی نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

بورڈ آف گورنرز اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کیلئے پروفیسر ڈاکٹر ارشد حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین اور اسسٹنٹ پروفیسر سعد قیوم کے ناموں کی منظوری اور یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ اور سالانہ رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے آڈٹ کے حوالے سے یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا جبکہ اجلاس میں پاک آسڑیا انسٹیٹیوٹ آف اپلائڈ سائنسز کے امتحانی نظام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا اور بورڈ ممبران نے مذکورہ یونیورسٹی میں پہلے سے رائج ایکسٹرنل امتحانی نظام کے تحت پیپر چیکنگ سسٹم کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں