مولانا فضل الرحمن نے تحریک کے 70 فیصد مقاصد حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا

بدھ 27 جنوری 2021 18:01

مولانا فضل الرحمن نے تحریک کے 70 فیصد مقاصد حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک کے 70 فیصد مقاصد حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد متفق ہے، پی ڈی ایم کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک نے اپنے 70 فیصد مقاصد پورے کرلیے ہیں جبکہ 4 فروری کے سربراہی اجلاس میں مزید اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں