حکومت نے مارچ کیلئے ایل این جی کے 3 کارگوز آرڈر کر دئیے

ایل این جی کے تینوں کارگو پہلے والے جہازوں سے 30 کروڑ ڈالر سستے ہیں، سستی ایل این جی کیلئے21 جنوری کو بولی کرائی گئی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 27 جنوری 2021 18:03

حکومت نے مارچ کیلئے ایل این جی کے 3 کارگوز آرڈر کر دئیے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری 2021ء) حکومت نے مارچ کیلئے ایل این جی کے 3 کارگوز آرڈر کر دئیے ہیں، ایل این جی کے تینوں کارگو پہلے والے جہازوں سے 30 کروڑ ڈالر سستے ہیں، سستی ایل این جی کیلئے 21 جنوری  کو بولی کرائی گئی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق حکومت نے مارچ  کیلئے سستی ترین ایل این جی کے 3 کارگوز آرڈر کر دئیے۔ تینوں کارگو پہلے والے جہازوں سے 30 کروڑ ڈالر سستے ہیں۔

تینوں کارگوز کی پہلی بولی 15 جنوری کو ہوئی۔ لیکن ایل این جی کی ڈیمانڈ میں تبدیلی کے باعث دوبارہ بولی کرائی گئی۔ 21 جنوری  کو کرائی گئی بولی کے باعث سستی ایل این جی مل رہی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے فروری کے لیے مزید ایک ایل این جی سپاٹ کارگو کا انتظام کیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ نیا ایل این جی کارگو پہلے کارگو سے 22 فیصد کم قمیت پر خریدا گیا ہے، اس کارگو کو ملا کر کل 9 ایل این جی کارگوز فروری کے لیے دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پچھلے ایل این جی کارگو کی ڈلیوری ونڈو 49 دنوں کی تھی جبکہ نیا کارگو 35 دنوں میں ترسیل ہو گا، اس سے اس بیانیے کی بھی نفی ہوتی کہ اگر جلدی بولی کر لی جاتی تو ایل این جی سستے داموں ملتی،ایل این جی قیمت درآمد کا انحصار طلب و رسد پر ہوتا ہے۔ مزید برآں اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی ہے۔پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی ہے اور نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جو لوگ نئے لائسنس لے کر آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشنز لگانا چاہتے ہیں وہ اوگرا میں درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں