ملائیشیا میں ضبط کیا گیا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان کے حوالے

لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے، باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں درج کیس خارج ہوگیا

بدھ 27 جنوری 2021 21:14

ملائیشیا میں ضبط کیا گیا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان کے حوالے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) ملائیشیا میں ضبط کیا گیا قومی ایئر لائن (پی آئی ای) کا طیارہ پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں درج کیس خارج ہوگیا ہے اور ضبط کیا گیا طیارہ قومی ایئر لائن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے طیارے کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا جہاز کے عملے کو ملائیشیا روانہ کیا جائے گا اور اگلے دو روز میں طیارے کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کو دوبارہ مسافر طیارے کے طور پر ہی آپریٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں