صحافیوں سے بات چیت پر شبلی فراز معاون خصوصی شہباز گل پر برہم

یہ آپ کیا کررہے ہیں، وزیر اطلاعات ،قرض سے متعلق نمبرز بتا رہا ہوں،شہباز گل کا جواب

بدھ 27 جنوری 2021 22:05

صحافیوں سے بات چیت پر شبلی فراز معاون خصوصی شہباز گل پر برہم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی صحافیوں سے بات چیت پر وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانٹ پلا دی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد شہباز گل صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس دوران سینیٹر شبلی فراز آگئے اور انہیں صحافیوں سے بات چیت کرنے سے روک دیا ،شبلی فراز نے کہا کہ میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں اور آپ یہاں صحافیوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں جس پر شہباز گل نے کہا کہ میں صحافیوں کو صرف قرضں سے متعلق نمبرز بتا رہا ہوں۔

شبلی فراز نے کہا یہ میرا کام ہے، آپ ایسا نہیں کر سکتے۔اس پر شہباز گل نے وضاحتیں دینا شروع کر دیں تاہم شبلی فراز نے کہا کہ آپ میرے ساتھ پریس کانفرنس میں آجائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں