حکومت نے ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا

9 ماہ میں ریلوے کو بہتری کے ٹریک پر لے آئیں گے، ریلوے کو کورونا وباء سے 20 ارب 30 کروڑ کا نقصان ہوا، اب ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 27 جنوری 2021 19:00

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری 2021ء) حکومت نے ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ 9 ماہ میں ریلوے کو بہتری کے ٹریک پر لے آئیں گے، ریلوے کو کورونا وباء سے 20 ارب 30 کروڑ کا نقصان ہوا، اب ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ انہوں نے چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے۔

صرف 6 تا 9 ماہ میں ریلوے کو بہتری کے ٹریک پر لے آئیں گے۔ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے کاروباری افراد کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سماجی، اقتصادی اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران کی حکومت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہولتیں دی جائیں تاکہ ملکی ابادی کا 51 فیصد ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کو معاشی حب ہونا چاہئے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔ اعظم سواتی نے بتایا کہ 6 ماہ میں ریلوے کو کورونا سے 20 ارب 30 کروڑ کا نقصان ہوا۔ پچھلے پچاس سال میں 1.2 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے جس میں گزشتہ چھ میں میں 20.3 ارب کا ہے۔ پاکستان ریلوے میں سیفٹی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں1 لاکھ 67 ہزار ایکٹر اراضی ہے، پاکستان ریلویز کی اراضی کوقبضہ مافیاز سے واگزار کرائیں گے۔

ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ خواتین بھی ریلوے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ چھ سے نو ماہ میں ریلوے میں نمایاں بہتری آئے گی،اسے فخر پاکستان بنائیں گے۔ موجودہ انفراسٹرکچر اور مزدوروں سے ہی ریلوے چلائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں سفیٹی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں، ریلوے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریلوے کی ایک لاکھ 67 ہزار زمین کو ڈویلپ کریں گے۔ ریلوے کی ایک ایک انچ زمین کو واگزار کرائیں گے،ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے، ریلوے کے ہر اسٹیشن کو معاشی حب بنائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں