حکومت کا رواں سال تقریباً70 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

چند روز میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی، سرکاری ذرائع سے حاصل ویکسین مفت لگائی جائے گی، شہریوں کو ویکسین رجسٹریشن کی تصدیق کے بعد لگائی جائے گی۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 27 جنوری 2021 19:44

حکومت کا رواں سال تقریباً70 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جنوری 2021ء) حکومت نے رواں سال 70 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کردیا ہے، معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا کہ چند روز میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی، سرکاری ذرائع سے حاصل ویکسین مفت لگائی جائے گی، شہریوں کو ویکسین رجسٹریشن کی تصدیق کے بعد لگائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسین لگانے کے طریقہ کار سمیت تعلیمی ادارے کھولنے کا جائزہ لیا گیا، وزیر تعلیم شفقت محمود ،وزارت صحت اور دیگر اعلی حکام ،سیکرٹری ہیلتھ عامر خواجہ اور چاروں صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوسری لہر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

چین نے حکومت کو 5 لاکھ کورونا ویکسین ڈوزعطیہ کی ہیں۔ سرکاری ذرائع سے حاصل ویکسین مفت دی جائے گی۔ 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرزڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ چند روز میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔ کوشش ہے 70 فیصد آبادی کو رواں سال ویکسین لگائی جائے۔ اسی طرح شہری شناختی کارڈ اور پن کوڈ کے ساتھ مقررہ وقت پر ویکسین سنٹر پہنچیں گے۔

ویکسین سنٹر پر انتظامیہ شہری کے شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کرے گی۔ رجسٹریشن کی تصدیق کے بعد شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وفاقی ، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کی سطح پر ڈیش بورڈ خود کار طریقے سے تیار ہوگا۔ این سی اوسی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے یکم فروری کویونیورسٹیاں کھولنے کی اجازت دے دی ، پرائمری اور مڈل کلاسز بھی یکم فروری سے کھل جائیں گی، کراچی، حیدرآباد، لاہور اور پشاور کے 50، 50 فیصد طلباء لاہور آسکیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں