کاسا 1000 منصوبے سے علاقائی معاشی و توانائی تعاون کو فروغ ملے گا، عمرایوب

بدھ 27 جنوری 2021 22:56

کاسا 1000 منصوبے سے علاقائی معاشی و توانائی تعاون کو فروغ ملے گا، عمرایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کاسا 1000 منصوبے سے علاقائی معاشی و توانائی تعاون کو فروغ ملے گا۔ بدھ کو کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب پاور ڈویڑن میں ورچوئلی منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی شرکت وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور کہاکہ کاسا 1000 منصوبے میں شریک ممالک اور ڈونر ایجنسی کے تعاون کیلئے شکر گزار ہیں، کاسا 1000 منصوبے سے علاقائی معاشی و توانائی تعاون کو فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کلین اور گرین وسائل سے بجلی کی پیداوار کو بڑھا رہا ہے، پاکستانی توانائی مارکیٹ کو مسابقتی اور لبرل بنایا جا رہا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ کاسا منصوبے ایس ڈی جی مقاصد کے حصول تکمیل کیلئے مفید ثابت ہو گا، ہمیں توانائی کے شعبے میں علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں