قوم مشکلات کے باوجود عمران خان کو بہتر سمجھتی ہے، شیخ رشید

چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کیلئے بھاؤ تاؤ چل رہا ہے، وزیراعظم اوپن بیلٹ انتخابات کیلئے آئینی ترمیم لارہے ہیں، وزیر داخلہ

بدھ 27 جنوری 2021 23:36

قوم مشکلات کے باوجود عمران خان کو بہتر سمجھتی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کاہ ہے کہ قوم مشکلات کے باوجود عمران خان کو بہتر سمجھتی ہے، وہ کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم کہیں نہیں جارہے عوام کو ان پر اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو اس وقت نقصان پہنچائیں گے تو وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوں گے، وہ کسی صورت کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم ایک بیانیہ لے کر بیٹھے ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے بھاؤ تاؤ چل رہا ہے، وزیراعظم اسی لیے اوپن بیلٹ انتخابات کیلئے آئینی ترمیم لارہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں