عمران خان اپنا 300 کینال کا محل گروی رکھنے کیلئے پیش کریں، احسن اقبال
نالائق حکومت کے ہاتھوں ملک کو جو نقصان پہنچ رہا ہے وہ ناقابل بیان ہے، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) سینیٹ کو کھلا چھوڑا تو حکومت دو تہائی اکثریت لاسکتی ہے ،دوبارہ آئین کا حلیہ بدلنے کا آغاز کرسکتے ہیں، 58 ٹوبی واپس لاسکتے ہیں، گفتگو
بدھ 27 جنوری 2021 23:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہ جب معیشت کی بنیاد گر جاتی، شرح نمو گرجاتی، افراط زر اور مالی خسارہ بے قابو اور جب ایکسچینج ریٹ بے قابو ہوجاتا ہے تو وہاں سرمایہ کاری نہیں کی جاسکتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کا حجم نصف کردیا ہے، جس کے اندر 8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون منصوبہ شروع نہیں کرسکتے، مغربی روٹ دسمبر 2018 تک مکمل ہونا لیکن اب تک ادھورا ہے۔انہوں نے کہ سی پیک کے دیگر منصوبے جو 2018 تک مکمل ہونے تھے اس حکومت سے وہ پورے نہیں ہوئے، ایم ایل ون پر 2018 یا 19 میں کام شروع ہونا تھا کیونکہ ہمارے دور میں اس کا تمام عمل مکمل ہوا تھا صرف مالی معاہدہ مکمل کرکے کام شروع کرنا تھا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حکومت نے پاکستان کی ہائرایجوکیشن تباہ کردیا ہے، پشاور یونیورسٹی، انجینئرنگ، سندھ یونیورسٹی دیوالیہ ہوگئی ہیں اور پاکستان کی تمام یونیورسٹیاں مالی بحران کا شکار ہیں کیونکہ ہائرایجوکیشن کا بجٹ اس حکومت نے کاٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں جامعات اپنی فیسیں دوگنا کر رہی ہیں کیونکہ ان کو حکومت سے مالی مدد نہیں مل رہی جس کی وجہ سے غریب طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو بدترین گردشی قرضوں کے جال میں پھنسا دیا ہے، ہم نے 5 سال میں 10 ہزار ارب قرض لیا تھا، جس کے عوض 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے، 2 ہزار کلومیٹر موٹر وے بنائی اور سی پیک کو چلایا۔پی ٹی آئی کی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈھائی سال میں 11 ہزار ارب سے زیادہ قرضہ لیا یعنی ہمارے 5 سال کے قرضوں سے زیادہ یہ دو سے ڈھائی سال میں لیا اور پورے ملک میں کوئی اینٹ نہیں لگائی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ قرضہ پاکستان کو گروی رکھ رہا ہے اور اب بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ایف نائن پارک، اسلام آباد کلب گروی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو اگر ان کو قوم کا اتنا درد ہے تو قومی اثاثے گروی رکھنے کے بجائے اپنے 300 کینال کے محل کو پیش کریں کہ اس پر قرض لیا جائے۔انہوںنے کہاکہ یہ بات اب ثابت ہوگئی ہے کہ عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ، جھوٹے وعدوں اور فریب پر مبنی تھی اور ان کے پاس حکمرانی کا کوئی تجربہ تھا اور نہ وڑن تھا، یہ دن بہ دن پاکستان کو ڈبو رہے ہیں اسی لیے پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ ان کو گھر بھیجنا ملک بچانے کے لیے ضروری ہے۔سینیٹ انتخابات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہم اس لیے حصہ لیں گے کیونکہ اگر ہم نے سینیٹ کو کھلا چھوڑا تو حکومت دو تہائی اکثریت لاسکتی ہے اور اس کے ذریعے دوبارہ آئین کا حلیہ بدلنے کا آغاز کرسکتے ہیں، 58 ٹوبی واپس لاسکتے ہیں، 18 ویں ترمیم کو واپس لے سکتے ہیں اورملک کے پارلیمانی نظام کو صدارتی نظام میں بدل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیں گے اور انہیں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہر وزیر کلمہ دیانت داری کا پڑھ رہا ہے اور دونوں ہاتھ سے لوٹ رہا ہے، تھانوں اور کچہریوں میں جتنی کرپشن آج ہے پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں تھی لیکن جہاں پی ٹی آئی کی بات آتی ہے وہاں نیب اندھا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ نیب صرف ایک آنکھ سے دیکھ سکتا ہے وہ اپوزیشن ہے اور دوسری آنکھ جو حکومت پر ہے اس پر کالی پٹی باندھی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری