لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید دو عہدے دے دئیے گئے

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چئیرمین این ڈی ایم اے کے علاوہ چئیرمین اور ڈپیٹی ایرا کا عہدہ بھی تفویض کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 28 جنوری 2021 15:18

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید دو عہدے دے دئیے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2021ء) چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید دو عہدے تفویض کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر میججمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید دو عہدے تفویض کیے گئے ہیں۔سرکاری حکام کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اختر نوازاین ڈی ایم اے کے چئیرمین کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور وفاقی حکومت نے چئیرمین ایرا کا عہدہ خالی ہونے پر نئی تقرری کی بجائے جنرل اختر نواز کو ہی اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایرا کے ڈپٹی چئیرمین کا عہدہ بھی خالی ہے جس کا اضافی چارج بھی لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو تفویض کر دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کے احکامات پر اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

25 نومبر 2020ء کو آصف غفور سمیت 6 میجر جنرل کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی تھی جس میں جنرل اختر نواز بھی شامل تھے۔بتایا گیا تھا کہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر،میجر جنرل سلمان فیاض غنی،میجر جنرل سرفراز علی اورمیجر جنرل محمد علی بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں۔۔ واضح رہے کہ 15 دسمبر2020ء کو وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے چیئرمین این ڈی ایم اے کی تعیناتی کے لیے تین نام بھیجے تھے۔وفاقی کابینہ نے اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نے عامر طفیل کو سوئی ناردرن کا ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے لازمت کا آخری روز اپنے یونٹ کیساتھ گوجرانوالا میں گزارا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اپنے عہدے سے جمعے کے روز ریٹائر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں