وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

جمعرات 28 جنوری 2021 15:49

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) سپریم کورٹ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ جمعہ کو کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار کے مطابق کیس میں لارجر بینچ بنانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ وکیل حامد خان نے کہاکہ اسی مسئلے پر جسٹس عیسی کے کیس میں فیصلہ بھی محفوظ ہے ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ نظر ثانی کیس میں ججز کے بیٹھنے کا نقطہ انتہائی اہم ہے ،دوسرے کیس کے فیصلے تک انتظار کرنا بہتر ہوگا ۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں