امریکہ میں تحریک انصاف کے چھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے

امریکی حکام عمران خان ڈویلپمینٹ ریسرچ نامی تنظیم کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 28 جنوری 2021 16:16

امریکہ میں تحریک انصاف کے چھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2021ء) : معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں تحریک انصاف کے چھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں اور انکی تحقیقات ہو رہی ہیں اسکے علاوہ عمران خان ڈویلپمینٹ ریسرچ نامی تنظیم کی بھی امریکی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ یہ بات پہلے دن سے واضح ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں استعفے نہیں دے گی۔

لیکن جب مسلم لیگ ن کی قیادت نے خاص طور پر مریم نواز نے اپنے جلسوں میں بار بار استفعوں پر زور دینا شروع کر دیا ،جب وہ جلسوں میں استفعوں کی بات کرتے تھے تو ایسا لگتا کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی پر دباؤ ڈال رہی ہےپھر بلاول بھٹو پی ڈی ایم تحریک کو چھوڑ کر گلگت بلتستان کے الیکشن میں میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

یہ واضح ہو گیا تھاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کورڈینیشن اچھی نہیں ہے۔

اب تحریک انصاف خود اپنے لیے مشکل کا سبب بن رہی ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے ہونے والے اجلاس میں نور عالم خان نے اہم گفتگو کی۔میں نے پی ٹی آئی کے کئی ارکان سے پوچھا کہ نور عالم خان سب کے جذبات کی ترجمانی کر رہے تھے یا پھر یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔تو انہوں نے کہا کہ نور عالم خان نے مہنگائی کی بات کی اور یہ سب کا مسئلہ ہے۔

ہر حلقے کے لوگوں کے یہی مسائل ہیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی کے کئی ایم پی ایز وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کھلم کھلا بات کرتے ہیں۔ایک طرف پی ٹی آئی کے اندر بے چینی بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف پی ٹی آئی کے امریکا میں 6 اکاؤنٹس بند کر دئیے گئے ہیں اور ان کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان ڈویلپمینٹ ریسرچ نامی تنظیم کی بھی امریکی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ہ کار حامد میر نے کہا کہ مریم نواز نے جو بات کی ہے کہ وہ میرے خیال سے اُن کے پاس موجود ایک ریکارڈنگ کے حوالے سے ہے جو وہ ابھی سامنے نہیں لے کر آئیں۔ لیکن جو براڈ شیٹ کا معاملہ ہے اس پر میں اپنی ذاتی معلومات کی بنیاد پر یہ بتا سکتا ہوں کہ اب تک صرف پانچ فیصد حقائق قوم کے سامنے آئے ہیں۔ 95 فیصد حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ میں گذشتہ دنوں میں کچھ ایسے کرداروں کے ساتھ ملا ہوں جن کے پاس اس معاملے پر بہت ساری معلومات ہیں، ان کے پاس اُن بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات ہیں جن میں رقوم آتی رہیں اور کچھ لوگ یہاں سے ان اکاؤنٹس سے رقوم نکلواتے بھی رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں