صدر عارف علوی سے اردن کے چیئر مین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات ، مختلف امور پر غور

پاکستان اردن کے ساتھ باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، صدر مملکت عارف علوی بین الاقوامی برادری بھارت کو کشمیر کی مسلمان آبادی کے خلاف پابندیاں ختم کرنے پر مجبور کرے، ملاقات میں گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2021 17:38

صدر عارف علوی سے اردن کے چیئر مین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات ، مختلف امور پر غور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) صدر ڈاکٹر عارف علوی سے اردن کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف، میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر غور کیا گیا ۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ پاکستان اردن کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان اردن کے ساتھ باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر عارف علوی نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات مشترکہ ثقافت اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ خیالات پر مبنی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی کو معلومات ، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی سے محروم کررکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی برادری بھارت کو کشمیر کی مسلمان آبادی کے خلاف پابندیاں ختم کرنے پر مجبور کرے۔صدر مملکت نے مشرق وسطی میں امن و استحکام کے لئے اردن کی کوششوں کی تعریف کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں