چھوٹی چھوٹی باتیں اور گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں ، عمران خان کی ذات سے کسی کو مسئلہ نہیں ہے، فواد چوہدری

جلد اپنی ڈائلسسز، ایکس رے اور وینٹی لیٹرز مشین خود بنائیں گے، جتنا پیسہ ٹیکنالوجی میں ہے اتنا روایتی صنعت میں نہیں ہے، وفاقی وزیر

جمعرات 28 جنوری 2021 18:22

چھوٹی چھوٹی باتیں اور گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں ، عمران خان کی ذات سے کسی کو مسئلہ نہیں ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتیں اور گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں لیکن عمران خان کی ذات سے کسی کو مسئلہ نہیں ہے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بہت جلد ڈرونز اتھارٹی لا رہے ہیں اور تھری ڈی پرنٹرز سے متعلق بھی پالیسی لائیں گے۔انہوںنے کہاکہ دو کمپنیو ں نے پاکستان میں ڈرونز بنانا شروع کر دیے ہیں، ڈرونز ٹیکنالوجی کے لیے سافٹ ویئر میں ہم بہت بہتر ہیں، ہارڈ ویئر میں کچھ پیچھے ہیں، ڈرونز کا استعمال زرعی شعبے میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فور وہیل الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد لا رہے ہیں، اگلے پانچ سالوں میں روایتی گاڑیوں سیالیکٹرک وہیکل پر جائیں گے، کوشش ہے کہ الیکٹرک وہیکل پر ڈیوٹی صفر کر دیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ جلد اپنی ڈائلسسز، ایکس رے اور وینٹی لیٹرز مشین خود بنائیں گے، جتنا پیسہ ٹیکنالوجی میں ہے اتنا روایتی صنعت میں نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ذات سے متعلق کسی کو کوئی مسئلہ نہیں، چھوٹی چھوٹی باتیں، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ بات صحیح نہیں کہ حکومت وعدے پورے نہیں کر رہی، ہم نے میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا اور وہ کر رہے ہیں۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات صوبے کے پاس ہیں، کراچی کی سڑکیں خراب ہیں تو یہ معاملہ صوبائی ہے، اگلی بار سندھ میں بھی صوبائی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہو گی۔انہوںنے کہاکہ صوبائی محکموں میں خرابی ضرور ہے، ہمیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر بات کرنی چاہیے، سیاسی جماعتوں کے انٹرنل اسٹرکچر اور صوبوں کے فریم ورکس پر بحث ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں