وزیراعظم کی یونیورسٹیوں میں انتظامی عہدوں پر تجربہ کار لوگ لگانے کی ہدایت

جامعات کے سربراہوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، معیاری تدریسی عمل کا تسلسل اور طلباء کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 جنوری 2021 19:36

وزیراعظم کی یونیورسٹیوں میں انتظامی عہدوں پر تجربہ کار لوگ لگانے کی ہدایت
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جنوری 2021ء) وزیراعظم نے یونیورسٹیوں میں انتظامی عہدوں پر تجربہ کار لوگ لگانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جامعات کے سربراہوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، معیاری تدریسی عمل کا تسلسل اور طلباء کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جامعات میں انتظامی و تدریسی عمل کے معیار سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کی جامعات کے انتظامی امور اور تدریسی عمل کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جامعات کے تنظیمی امور، مالی مسائل اور طلباء کے تدریسی عمل میں معیار پر بریفنگ دی گئی۔ جامعات میں تجربہ کار سربراہوں کی تعیناتیوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے جامعات میں انتظامی عہدوں پر تجربہ کار لوگوں کی تعیناتیوں کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جامعات کے سربراہوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے۔

معیاری تدریسی عمل کا تسلسل اور طلباء کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ جامعات میں اعلیٰ تعلیمی ماحول کی فراہمی اورانتظامی امورمیں نمایاں بہتری لائی جائے۔ دوسری جانب ایچ ای سی نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی اور انڈرگریجویٹ پالیسی متعارف کروا دی ہے۔ انڈر گریجویٹ ڈگری کیلئے 9 ہفتوں کی انٹرن شپ لازمی قرار دی گئی ہے، اب بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ملک بھر میں نئی ایچ ای پالیسی اور انڈر گریجویٹ پالیسی متعارف کروا دی ہے، شکایت تھی کہ ڈگری کی ویلیو میں اضافہ ہونا چاہیے، کافی لوگوں کو ڈگری حاصل کرنے کے بعد دقت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن سسٹم اور انڈسٹری میں مس میچ ہے، انڈر گریجویٹ ڈگری میں پریکٹیکل نالج کی کمی کی شکایت ہے، پریکٹیکل کمپیٹینسی کو ڈگری میں شامل کر دیاہے، انڈر گریجویٹ ڈگری کیلئے 9 ہفتوں کی انٹرن شپ لازمی قرار دے دی ہے۔

انڈر گریجویٹ کیلئے ایکسٹرا کریکولر اور انٹرپنیورشپ شامل کیا ہے۔ ڈگری کیساتھ پریکٹیکل ورک کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسرز نہ ہونے کے باوجود پی ایچ ڈی میں داخلے دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد کورسز یونیورسٹی کے اندر اور ریگولر پروفیسرز ہونا لازمی ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں