پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات، لیاقت جتوئی نے شہباز گل کو نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا

شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجوں گا۔ لیاقت جتوئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2021 11:44

پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات، لیاقت جتوئی نے شہباز گل کو نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2021ء) : سینیٹ انتخابات قریب آتے ہی پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات مزید کُھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما لیاقت جتوئی نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کو بھی قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ ان کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجوں گا۔ لیاقت جتوئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو علم ہی نہیں ہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر ہاؤس سندھ میں ہوا۔ سیف اللہ ابڑو کی جانب سے بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس پر لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ میں 22 گریڈ کا افسر نہیں ہوں کہ شوکاز نوٹس سے دھمکایا جائے گا، میں شو کاز نوٹس کا جواب نہیں دوں گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء لیاقت جتوئی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کے مندرجات منظر عام پر آئے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کو لکھ گئے خط میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھے کچھ لوگ پارٹی کونقصان پہنچارہے ہیں ، جب کہ ایک مخصوص ٹولہ پارٹی کوہائی جیک کررہا ہے ، حالانکہ اندرون سندھ کے پارٹی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے کامیاب جلسےکروانے پر بھرپور ساتھ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اندرون سندھ کے پارٹی رہنماؤں کو قیادت کی جانب سے نظراندازکرنے پرلیاقت جتوئی کے صبرکا پیمانہ لبریزہوا جس کے بعد انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ایک خط لکھا جس میں ناراض پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کی جانب سے اپنی ہی پارٹی کے سینیٹ کے ٹکٹ ہولڈر سیف اللہ ابڑو پر سنگین الزام عائد کیے جانے کے بعد حکمران جماعت کو سندھ میں ٹف ٹائم کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں