وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو اور وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین کی ملاقات

ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اعظم خان سواتی

جمعرات 25 فروری 2021 22:38

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو اور وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو اور وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ودیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی وزیر ریلوے کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خوا ہشات کا اظہار کیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنے اہم منصب کی ذمہ داری مجھ دی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔وزیر ریلوے نے مز ید کہا کہ ہم ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنا ئیں گے۔موجودہ انفرا سٹر یکچرکو مزدورں کی مدد سے ریل کو چلائیں گے، ریلوے میں سیفٹی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ریلوے کو بزنس ماڈل پر لا رہے ہیں۔ ریلو ے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے، ہم ریلوے کو بز نس ماڈل کے تحت چلائیں گے۔وفاقی وزیرریلوے نے مزید کہا کہ میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں