چائے کی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انگلیاں اٹھانیوالوں کو حکومت اچھے سے جواب دیرہی ہے جہاں جواب کی ضرورت ہوتی ہے وہاں جواب دیتے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار

جمعرات 25 فروری 2021 23:54

چائے کی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ چائے کی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ایک انٹرویومیں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انگلیاں اٹھانیوالوں کو حکومت اچھے سے جواب دیرہی ہے جہاں جواب کی ضرورت ہوتی ہے وہاں جواب دیتے ہیں، الزامات کاکوئی وجود ہی نہیں توان کاجواب دینے کافائدہ نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام اورمیڈیاسمجھتے ہیں اوراپنے اداروں سے محبت کرتے ہیں، چائے کی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈی جی ایم اوہاٹ لائن ایک پرانا میکنزم ہے جس کے تحت جیسے بھی حالات ہوں رابطہ جاری رہتا ہے کوئی بھی ایمرجنسی ہوجائے اس کے علاوہ بھی رابطہ ہوتا ہے، ہاٹ لائن رابطہ جاری رہتاہے۔

(جاری ہے)

میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ اس وقت رابطہ کسی خاص حالات کے تحت نہیں ہوا، ملٹری ٹو ملٹری جومیکنزم ہے اسی کے تحت ڈی جی ایم اوزرابطہ ہوا، زمین حقائق پر دونوں جانب سے کہا گیا سیزفائر پر عمل ہونا چاہیے، بھارت کی سیزفائرکی خلاف ورزی پران کی چوکیوں کونشانہ بناتے ہیں، دونوں جانب سیزفائرکی خلاف ورزی سے نقصان ہورہاتھا ، دہشت گردی پرجس طرح قابوپایاوہ خطے کیلئے بھی بہت اہم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں