جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی کیس کی کارروائی کو براہ راست میڈیا پر دکھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

جمعرات 25 فروری 2021 23:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی کیس کی کارروائی کو براہ راست میڈیا پر دکھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف ریفرنس کے معاملے میں سپریم کورٹ میں ایک اور متفرق درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ صدارتی ریفرنس کے متن کو افشا کر کے میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، یہ پروپیگنڈا ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے سے پہلے کیا گیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جج پریس کانفرنس نہیں کر سکتا، جبکہ نظر ثانی درخواستوں میں شامل فریقین کی میڈیا پر گرفت ہے، اس لئے نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کو سرکاری اور نجی ٹیلی ویڑن چینلز پر براہ راست دکھایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں