فیٹیف کے متعصبانہ فیصلے کیخلاف حکومت عالمی عدالت انصاف میں جائے،سینیٹر رحمان ملک کا مطالبہ

کورونا کیوجہ سے مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان نے 27 میں سے 24 مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنایا، بیان

جمعہ 26 فروری 2021 23:49

فیٹیف کے متعصبانہ فیصلے کیخلاف حکومت عالمی عدالت انصاف میں جائے،سینیٹر رحمان ملک کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) سابق وزیرِداخلہ و پیپلز پارٹی سینیٹر رہنماسینیٹر رحمان ملک نے فیٹف کے حالیہ فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فیٹف کے غیر منصفانہ اور جانبدارنہ فیصلے کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے۔ اپنے بیان میں انھوں کہا کہ اس سے بڑی نا انصافی اور کیا ہوسکتی ہے کہ فیٹف نے پاکستان کو جون 2021 تک دوبارہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کورونا کیوجہ سے مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان نے 27 میں سے 24 مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنایا اور فیٹیف کے کہنے پر قانون سازی اور ترامیم کیے۔ انھوں نے کہ کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے بجائے فیٹف نے پاکستان پر نگرانی میں اضاف کا اعلان کیا اور اب پاکستان کو جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے اور پاکستان کو فیٹف کا انتہائی متعصب ہونے کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ صدر فیٹف مارکس پلیئر کا پاکستان کی تعریف کرنے کا کیا فائدہ جب گرے لسٹ سے نکالا نہیں اور گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے ہم پہلے ہی 38 بلین ڈالر کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا فیٹف پاکستان کا اتنے بڑے پیمانے میں معاشی نقصان کا ازالہ کرے گا انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو مشورہ ہے کہ صدر فیٹف کی کھوکھلی تعریفوں میں آکر جال میں نہ پھنسے بلکہ حکومت کو اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرے کیونکہ پاکستان کی تعریف کو رد عمل نہ دینے سے روکنے کا ایک چال ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت اب فیٹف کی تعریف کا پرچار کرکے کسی کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کرے اور یہ نہ کہے کہ اچھا ہوا بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ فیٹف کے فیصلے سے عوام میں بیچینی پیدا ہوگئی ہے کیونکہ فیٹف کا پاکستان پر نگرانی میں اضافے کا فیصلہ ایک نیا ہتھکنڈہ ہے۔ میں پہلے کہہ چکا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل تک فیٹیف پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں