سینیٹ الیکشن: پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی حکمت عملی طے کرلی

اپوزیشن جماعتیں پوری طرح متحرک ہوگئیں ، پارلیمنٹ میں موجود دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے علاوہ پی ڈی ایم رہنماوں کی آپس میں ہونے والی ملاقاتوں کے سلسلے بھی تیز کردیے گئے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 فروری 2021 18:18

سینیٹ الیکشن: پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی حکمت عملی طے کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2021ء) سینیٹ الیکشن میں صرف 2 دن رہ گئے ہیں ، اس حوالے سے پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی حکمت عملی طے کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پوری طرح متحرک ہوچکا ہے ، اس ضمن میں پارلیمنٹ میں موجود دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے علاوہ پی ڈی ایم رہنماوں کی آپس میں ہونے والی ملاقاتوں کے سلسلے بھی تیز ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی باہمی صلاح مشورے بھی جاری ہے ، اس سلسلے میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلزپارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی ، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل کرہم کنڈی،جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان ، مفتی ابرار احمد سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں ناصرف اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی بلکہ سینٹ الیکشن میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی ، جس کے بعد اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی۔ دوسری طرف جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں اسلام اباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، اس حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالاکبر چترالی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے گی۔

علاوہ ازیں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے صوبہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنالی ، پشاور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں جماعت اسلامی نے بھی صوبے میں پی ڈی کی حمایت کا اعلان کردیا ، جس کے بعد پی ڈی ایم کے سنیٹ الیکشن سے معلق معملات طے پا گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم خیبر پختونخواہ کی پانچوں نشستیں جیتنے کے لیئے پر امید ہے ، جس کے کے لیے طے پایا ہے کہ ن لیگ، جے یو آئی، عوامی نیشنل پارٹی جنرل نشستوں پرالیکشن لڑے گی جب کہ پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ اور جماعت اسلامی خواتین کی نشست پرالیکشن لڑے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں