پاک فضائیہ کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات ،پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھرپور تعاون کی تعریف

پیر 1 مارچ 2021 14:08

پاک فضائیہ کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات ،پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھرپور تعاون کی تعریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سربراہ پاک بحریہ سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں الوادعی ملاقات کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیر البحر نے ایئر چیف کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک فضائیہ کیلئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کی معاونت اور مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطاب قایئر چیف نے پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھر پور تعاون کی تعریف کی اور نیک خواہشات کے اظہار پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں