سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند ہے،پیپلز پارٹی

ہم پہلے دن سے کہہ رہے سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہونگے، شیری رحمن ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا، حکومت ملک کو ایڈہاک بنیاد پر چلانا بند کرے، بیان

پیر 1 مارچ 2021 14:08

سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند ہے،پیپلز پارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیر ی رحمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہونگے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ حکومت کی پارلیمان اور آئین کو بے توقیر کرنے کی کوشش ناکام ہوئی، ہم پہلے دن سے کہہ رہے سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہونگے۔

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا ہے، حکومت ایک سیاسی معاملہ عدالت میں لے گئی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میں سیاسی معاملات کو پارلیمان میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں، حکومت کی قانونی ٹیم نے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا، حکومت ملک کو ایڈہاک بنیاد پر چلانا بند کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں